گلوکارہ رابی پیر زادہ کھانے پکانے کی بھی ماہر نکلیں

Last Updated On 06 May,2019 12:45 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیر زادہ کھانے پکانے کی بھی ماہر نکلیں، وہ حلوہ، بریانی اور کڑاہی تو بنا لیتی ہیں تاہم عام خواتین سے ہٹ کر مٹھائی بھی گھر پر تیار کر لیتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ انہیں کھانا پکانے کا بہت شوق ہے، وہ دیسی کھانا بہت اچھا بنا لیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے، کتابیں اچھی ہوں تو ساری ساری رات پڑھتی ہیں، آج کل انہیں سائنسی کتابیں اچھی لگتی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انھیں ٹی وی دیکھنے کا زیادہ شوق نہیں، اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں، پینٹنگ بھی کرتی ہیں جبکہ انوکھی اور منفرد چیزیں جمع کرنے کا شوق بھی ہے۔