منیب بٹ اور ایمن خان شادی کے بعد پہلے عمرہ کیلئے روانہ

Last Updated On 06 May,2019 12:43 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار منیب بٹ اپنی اہلیہ اداکارہ ایمن خان کے ساتھ شادی کے بعد پہلے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے جہاں وہ عمرے کی سعادت کریں گے اور مدینہ منورہ بھی جائیں گے۔ 

اداکار جوڑا شادی کے بعد پہلا ماہ صیام مکہ اور مدینہ کی پرنور فضاوں میں گزارے گا، ان کے پرستاروں کی جانب سے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ہے۔