لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی امپائر علیم ڈار ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کے درمیان کل ہونے والے میچ میں اپنے کیریئر کے 200 ویں ون ڈے میں امپائرنگ کرینگے۔
50 سالہ امپائر علیم ڈار آئی سی سی کے تیسرے امپائر ہوں گے جو 200 میچز مکمل کرنے کا اعزاز رکھتے ہوں گے جبکہ ان سے قبل پہلا نمبر ساوتھ افریقہ کے روڈی کورٹزن کے پاس ہے جو 209 میچز میں فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے بلی بوڈن ہیں جنہوں نے 206 میچز میں فرائض انجام دے چکے ہیں ۔