مشن ورلڈ کپ: قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں زور وشور سے جاری

Last Updated On 22 April,2019 03:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں خامیوں پر پانے کے لیے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں نے خوب پسینا بہایا۔

قذافی سٹیڈیم میں جاری تیاریوں کے دوران کپتان سرفراز نے وکٹ کیپنگ میں بھرپور پریکٹس کی۔ ورلڈکپ سکواڈ نے فیلڈنگ ، بیٹنگ اور باؤلنگ میں بہتری کے لیے بھرپور مشقیں کیں۔
 
دوسری طرف پریکٹس سیشن کے دوران ٹیم کے ینگ ٹیلنٹ کافی پر جوش نظر آئے۔ شاہین آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ بہت اچھی چل رہی ہے۔ انشاء اللہ فتح کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
 
شاداب خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی میری باؤلنگ آنے سے قبل ہی آئوٹ ہو جائیں گے اگر وہ بچ بھی جاتے ہیں تو بھی انہیں آؤٹ کر لوں گا۔
 
آل رائونڈر عماد وسیم نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلا ہوں۔ کوشش کرتا ہوں کہ 100 فیصد رزلٹ دوں۔
 
اوپنر امام الحق نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران قوم اور پلیئرز پر دبائو ہوتا ہے، میرے خیال میں جتنا ہم آرام سے کھیلیں گے تو اتنے ہی اچھے رزلٹ ملیں گے۔ میرے نزدیک بھارت اور دوسری ٹیموں کے درمیان میں کوئی فرق نہیں۔ میری کوشش ہے کہ جیسے دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتا ہوں بھارت کے خلاف بھی ایسے ہی کھیلوں۔
 
آل رائونڈر شعیب ملک نے کہا کہ ہمارا مقصد ورلڈکپ جیتنا ہے۔ ہم وہاں صرف بھارت کے خلاف میچ جیتنے نہیں جا رہے، پورا ایونٹ ہمارے لیے اہم ہے۔
 

اوپنر فخر زمان نے کہا کہ ہمارے پاس 5 سے 6 فاسٹ باؤلرز ہیں۔ آل راؤنڈرز سمیت 7 بیٹسمین بھی موجود ہیں۔ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہت شاندار ہے۔ اس سے بہتر کمبی نیشن ہو نہیں سکتا۔ بہتر رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے۔