لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیم ورلڈ کپ تیاریوں کا آج سے پھر آغاز کرے گی، کھلاڑی قذافی سٹیڈیم میں پسینا بہائیں گے، شعیب ملک، فخر زمان، امام الحق سمیت 7 کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن قوانین پر لیکچر بھی دیا جائے گا۔
ورلڈ کپ مشن کے لئے قومی ٹیم آج سے پھر پریکٹس کرے گی، قومی کرکٹرز قذافی سٹیڈیم میں جان ماریں گے، کوچز کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے، فیلڈنگ کی مشقیں کرائی جائیں گی جبکہ کھلاڑی جم میں پسینا بھی بہائیں گے۔
شعیب ملک، فخر زمان، امام الحق، عماد وسیم، محمد حسنین، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو اینٹی کرپشن قوانین پر لیکچر بھی دیا جائے گا۔ سرفراز کی قیادت میں ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے، منتخب ٹیم 23 اپریل کو لندن روانہ ہوگی۔
شاہین 5 سے 19 مئی تک انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹونٹی اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلیں گے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ مہم کا آغاز 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔