لاہور: (ویب ڈیسک) نجی مسائل کی وجہ سے قومی ٹیم کے سینئر بیٹسمین شعیب ملک فوری وطن واپس آ رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورۂ انگلینڈ میں شامل قومی ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک 10 روز میں قومی ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیں گے۔ انہیں نجی مسائل کی وجہ سے پاکستان آنا پڑ رہا ہے۔ نجی مسائل کی تفصیل نہیں بتا سکتے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق سینئر بیٹسمین شعیب ملک کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔ اسی لیے اس پر مزید کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔
The Pakistan cricket team management has given leave to Shoaib Malik so that he can return home to deal with a personal issue. He is expected to rejoin the team in 10 days’ time.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2019