لندن: (ویب ڈیسک) پریکٹس میچ میں پاکستان نے کینٹ کائونٹی کو 100 رنز سے ہرا دیا۔ کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرفخر زمان اور امام الحق کا آغاز کیا۔
قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 39 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ون ڈائون بیٹسمین بابر اعظم کی اننگز صرف 9 رنز تک محدود رہی ۔ حارث سہیل اور فخر زمان نے سکور کو آگے بڑھایا۔ فخر زمان 95 گیندوں پر 67 سکور بنا کر پویلین لوٹے جبکہ حارث سہیل نے 75 کی اننگز کھیلی۔
کپتان سرفراز 10 رنز بنا سکے۔ سینئر بیٹسمین بھی قابل ذکر کارکردگی دکھا سکے اور 4 سکور پر آئوٹ ہو گئے۔فہیم اشرف 17بنا کر آئوٹ ہوئے۔ اس دوران عماد وسیم آئے اور گرائونڈ کے چاروں طرف دلکش شارٹس کھیلے۔ آل رائونڈر نے 78 گیندوں پر 117 کی اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہے۔
قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 358 رنز بنا سکی۔ کینٹ کے باؤلر عمران قیوم نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں کینٹ کائونٹی کی ٹیم 258 پر آئوٹ ہو گئی۔
اے جے بلیک 89 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رابنسن نے 49 سکور کی باری کھیلی۔ دیگر بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے 3، فخر ، حسن اور فہیم اشرف نے 2.2 کھلاڑیوں کو پویلین کی جانب بھیجا۔ عماد وسیم کے حصہ میں ایک وکٹ آئی۔