لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان علاج کی غرض سے لندن گئے ہوئے ہیں جہاں سے ان کی واپسی پیر کو ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹرز نے شاداب خان کو دو ہفتے مکمل کا آرام کا مشورہ دیا ہے۔ دو ہفتوں کے بعد آل رائونڈر کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں کے بعد ہی واضح ہو گا کہ سپنر ورلڈ کپ سکواڈ میں حصہ ہوں گے یا نہیں۔