جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقی سر زمین پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ تین میچز کی سیریز میں پہلے ون ڈے میچ میں پروٹیز خواتین کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔
سائوتھ افریقہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پروٹیز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 63 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کا یہ دوسرا سب سے کم سکور ہے۔
پاکستان کی طرف سے آل رائونڈر ثناء میر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ انہوں نے 6 اوورز میں 11 رنز دیئے جبکہ نشرا سندھو اور ندا ڈار نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ فاطمہ ثناء کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
پاکستان ویمن نے64 رنز کا ہدف با آسانی 15 اوورز میں مکمل کیا۔ گرین شرٹس نے یہ میچ 8 وکٹوں سے اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم کی طرف سے جویریہ خان34 اور بسمہ معروف 12 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہیں۔ اوپننگ بلے باز ناہیدہ خان 4 اور سدرہ امین 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے شبنم اسماعیل اور مریزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین کارکردگی دکھانے پر آل رائونڈر ثناء میر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تین میچ کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل ہو گئی۔
Pakistan Women beat South Africa by eight wickets, with 35.2 overs to spare!
— ICC (@ICC) May 6, 2019
It s their biggest-ever ODI win in terms of balls remaining, and their first-ever victory in South Africa. An incredible performance!#SAvPAK SCORE ➡️ https://t.co/dTn3eTD39C pic.twitter.com/KiVkg7l3fI