رمضان المبارک میں سیکیورٹی، لاہور پولیس نے پلان جاری کر دیا

Last Updated On 06 May,2019 06:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رمضان المبارک کے دوران جاری ہونے والے سیکیورٹی پلان کے مطابق 12 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیز اور 84 انسپکٹرز سیکیورٹی ڈیوٹیوں کے نگران ہوں گے۔

پلان کے مطابق تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے جبکہ 13 ہزار سے زائد رضاکار بھی رمضان المبارک میں پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دیں گے۔

رضاکاروں کو پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مساجد کو حساسیت کے لحاظ سے 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اے کیٹیگری کی 113، بی کیٹیگری کی 769 اور سی کیٹیگری کی 3 ہزار 622 مساجد ہیں۔ رمضان بازاروں کے لئے بھی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پیرو فورس کی 110 اور ڈولفن سکواڈ کی 307 ٹیمیں گشت پر مامور ہوں گی۔