بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

Last Updated On 05 June,2019 10:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری (بالی ووڈ) کے متعدد اداکاروں نے سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے اپنے مداحوں اور مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ عید کا یہ موقع دنیا بھر میں پیار اور امن کا پیغام لے کر آئے۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

ورون دھون نے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کو عید مبارک ہو۔

معروف اداکارہ شردھا کپور نے بھی ٹویٹ کیا اور سب کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے دنیا میں پیار، اتحاد اور خوشیوں کی ترویج کیلئے بہترین کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان اداکاروں کے علاوہ سوناکشی سنہا اور سوفی سی نے بھی اپنے مداحوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔