تھیٹر فیسٹیول کے دوسرے روز شائقین کیلئے سبق آموز ڈرامہ پیش

Last Updated On 01 August,2019 01:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) الحمرا آرٹس کونسل میں تھیٹر فیسٹیول کے دوسرے روز شائقین کے لیے طنزومزاح سے بھرپور ڈرامہ پیش کیا گیا جس کی شائقین نے خوب تعریف کی۔

الحمرا آرٹس کونسل میں رنگا رنگ ڈراموں کا میلہ سج گیا، جشن آزادی کی مناسبت سے سجے تھیٹر فیسٹول کے دوسرے دن طنز و مزاح سے بھر پور پلے " نہلے پہ دہلہ " پیش کیا گیا۔

مزاحیہ ڈرامے کی کہانی کے ذریعے یہ سبق دیا گیا کہ معاشرے میں پیسے کی قدر و قیمت کے پیچھے انسان کئی ڈھونگ رچاتا ہے مگر آخر میں سچ سامنے آ جاتا ہے۔
 

Advertisement