لاہور: (روزنامہ دنیا) دبئی حکام نے خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں اداکارہ میرا کا پاسپورٹ ضبط کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کا دبئی میں ایک خاتون سے جھگڑا ہوا اور میرا نے اس پر تشدد کیا جس پر خاتون نے فون کر کے پولیس بلوالی۔ پولیس نے دونوں کو صلح کرنے کا مشورہ دیا تاہم متاثرہ خاتون نے صلح کرنے سے انکار کر دیا۔
دبئی پولیس نے دونوں کے پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے لئے اور ان کا میڈیکل کرایا گیا۔ اس سلسلے میں میرا کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور اداکارہ میرا پاکستان میں موجود ہیں۔