دبئی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ میرا کا دبئی کے ہسپتال میں میجر آپریشن ہوا ہے تاہم ان کی حالت اب بہتر ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے بتایا کہ میرا کو ایک ہفتے سے پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی جس کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا اور مختلف قسم کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے سرجری کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کافی سیریس تھا تاہم اب میرا ریکوری روم میں ہیں اور انہیں چند روز ہسپتال میں رہنا پڑے گا۔ آپریشن سے ایک روز قبل میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ دبئی کے نجی ہوٹل میں ڈنر کیا تھا۔