کیلاش: (دنیا نیوز) چترال کی وادی کیلاش میں "چاؤ مُوس فیسٹول" جاری ہے، کیلاش کے مکین مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں، گیت گاتے ہیں اور پائن کی شاخیں بھی جلاتے ہیں۔ میلہ 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔
چترال کی وادی کیلاش میں موسم سرما اور نئے سال کی آمد کا جشن منانے کے لئے پندرہ روزہ چاوموس فیسٹول جاری ہے۔ چاوموس فیسٹیول میں چوئی ناری کی رسم میں کیلاش وادی کے لڑکے اور لڑکیاں مقدس مقام پر جمع ہوئے اورچھوٹی چھوٹی ٹہنیوں سے آگ لگائی۔
فیسٹیول میں کیلاش کے رمبور، بمبوریت اوربریر کے قبیلے روایتی اورثقافتی رسومات ادا کرتے ہیں، پھولوں کی پتیاں لئے بچے اور بچیاں گیت گاتے ہیں،
چاوموس فیسٹیول میں مختلف رسمیں اور تہواروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، 7 دسمبر سے شروع ہونے والا چاوموس فیسٹیول 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔