مسائل میں گھرے لوگوں کو اچھی تفریح دینا ہوگی: بشریٰ انصاری

Last Updated On 02 February,2020 10:09 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) معروف اداکارہ بششریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مسائل میں گھرے لوگوں کو اچھی تفریح دینا ہوگی۔ فلم انڈسٹری کی نئی زندگی کیلئے ٹی وی فنکاروں کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا۔

تفصیل کے مطابق سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اب ایسا لگتا ہے کہ فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دینے کیلئے ٹی وی فنکاروں کو ہی اہم کردار ادا کرنا پڑے گا۔ مسائل میں گھرے لوگوں کو اچھی تفریح فراہم کرنا ہوگی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایتی فلم پروڈیوسرز کا فلمی دنیا سے دور ہونا کسی المیہ سے کم نہیں ہے۔ لوگ آج بھی نذر السلام، سجاد گل، ستیش آنند، سید نور، اقبال کشمیری، پرویز ملک اور دیگر کی سدا بہار فلموں کے متمنی ہیں۔ سید نور آج بھی فلموں کے سنہری دور کے لئے سرگرم ہیں۔ ہمایوں سعید کا کامیڈی فلمیں بنانے کا فیصلہ وقت کا تقاضا ہے۔