صبا قمر کو زاہد احمد کے ساتھ اپنی فلمی جوڑی ہٹ ہونے کا یقین

Last Updated On 01 February,2020 12:37 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) زاہد احمد اور صبا قمر کی فلم عیدالضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی تاہم اس کا نام ابھی تک فائنل نہیں ہوسکا۔ صبا قمر نے زاہد احمد کے ساتھ بڑے پردے پر انٹری کو مداحوں کے لئے سرپرائز قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار زاہد احمد نے بھی صبا قمر کی خوب تعریفیں کی ہیں، انہوں نے صبا کو پاکستان کی بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوبز میں کسی چیز کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن میں اس فلم کو بہترین بنانے کیلئے بھرپور محنت کروں گا۔ 

صبا قمر نے فلم میں اداکار سید جبران کے اہم کردار ادا کرنے کی بھی تصدیق کی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے زاہد کے ساتھ میری جوڑی لازمی ہٹ ہو گی۔