اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی و پارٹی کی اہم شخصیات اور وزراء شریک ہیں۔ اجلاس میں اتحادیوں کے تحفظات پر حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں مہنگائی، گڈ گورننس اور صوبائی حکومتوں کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کے انتظامات کا جائزہ بھی کیا جائے گا، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔