گلگت بلتستان کلچرل شو میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس، شرکاء خوب محظوظ ہوئے

Last Updated On 19 February,2020 09:25 am

لاہور: (دنیا نیوز) الحمراء میں منعقدہ رنگا رنگ گلگت بلتستان کلچرل شو میں علاقائی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس دی جس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے۔

الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں گلگت بلتستان کلچرل شو سجا جس میں مقامی روایتی میوزیکل ٹیون ”گلو“ سے شو کا آغاز ہوا۔ رسم تاؤ کے تحت خوبصورت رقص پیش کیا گیا۔ گلگت بلتستان میں بولی جانے والی 5 زبانوں میں مشہور علاقائی گیتوں نے سماں باندھ دیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد زندہ دلان لاہور کو گلگت بلتستان کی ثقافتی اقدار سے روشناس کروانا ہے۔ اس دوران منفرد علاقائی تلوار ڈانس توجہ کا مرکز رہا جبکہ مزاحیہ خاکے اور خصوصی بزم بھی شو کا حصہ رہی۔