میوزک کی100 با اثر خواتین کی فہرست جاری، ایڈلی پہلے نمبر پر

Last Updated On 11 March,2020 12:34 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی کمپنی پی آر ایس فار میوزک نے موسیقی کی دنیا میں 100 بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی پی آر ایس فار میوزک نے موسیقی کی دنیا میں 100 با اثر خواتین کی فہرست جاری کر دی۔ فہرست کے مطابق ایڈلی پہلے، الانناہ کیری دوسرے، الیسن موشرٹ اور الونا فراسس تیسرے، امانڈا گوسٹ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ایمی مکڈونلڈ کو پانچویں، ایمی ویج چھٹی ، ایمی وین ہاؤس ساتویں، انجی گولڈ آٹھویں، اینی ڈوڈلی نویں اور اینی نکیٹن کو دسویں پوزیشن دی گئی ہے۔