لندن: (دنیا نیوز) لندن میں سالانہ کامن ویلتھ سروس کی تقریب ہوئی، شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن نے شاہی خاندان کے ممبر کی حیثیت سے آخری بار شرکت کی، اس موقع پر برطانوی وزیراعظم بھی موجود تھے۔
لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے چرچ میں سالانہ کامن ویلتھ سروس کی تقریب منعقد ہوئی، شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن نے آخری بار شرکت کی۔ اس موقع پر ملکہ برطانیہ، شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن اور برطانوی وزیراعظم بھی موجود تھے۔
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ دوسری قطار میں بیٹھے خوش گپیوں میں مصروف رہے، وہ 31 مارچ کو کینیڈا روانہ ہو جائیں گے۔