لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ حرا مانی کی نئی تصاویر نے سب کو جذباتی کر دیا، ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیٹوں کو یاد کرتے ہوئے اتنا روئی کہ ان کی ناک سرخ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور آرٹسٹ اداکارہ حرا مانی کاکہنا ہے کہ اپنے بیٹوں مزمل اور ابراہیم کی یاد میں اتنا روئی ہوں کہ میری ناک سرخ ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرحرا کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بے حد خوبصورت سفید کرتے میں ملبوس ہیں تاہم ان کی سرخ ناک بھی نمایاں ہورہی ہے ۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہاں میں بہت روئی ہوں اس لئے ناک لال ہے، انہوں نے اپنے بیٹوں ابراہیم اور مزمل کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ” میں تم دونوں کو بہت مس کررہی ہوں
واضح رہے کہ حرا مانی کی ان تصاویر پر موجود لوکیشن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ امریکی شہر ڈیلس میں موجود ہیں۔
سفید کپڑوں کے ساتھ ساتھ حرا نے جوتے بھی سفید ہی پہن رکھے ہیں ۔
حرا کے کندھے پر موجود ان کا خوبصورت بیگ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔