لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کی دلہن کے روپ میں خواتین کے لیے دعا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اورہدایتکارشعیب منصورایک بار پھر ساتھ ساتھ نظر آئے تاہم اس بار نہ تو یہ ڈرامہ تھا اورنہ ہی فلم بلکہ یہ شاعر مشرق علامہ اقبال کی نظم ’’لب پہ آتی ہے دعا ‘‘ کی زمین پرتحریر کی گئی۔ منظوم دعا کے ذریعے خواتین کے جذبات کی ترجمانی کی گئی ہے۔ گانے کا ٹائٹل ’دعائے ریم‘ یعنی دلہن کی دعا ہے۔
گانے کی اس وڈیومیں دکھایا گیا کہ دلہن (ماہرہ خان) کی شادی کے دوران سنگیت کی تقریب جاری ہے جس میں کچھ خواتین بہترین اندازمیں دلہن کے لیے گانوں کی صورت میں دعا گوہیں اورسنگیت میں موجود لوگ دعا دینے کے اندازسے بہت محظوظ ہورہے ہیں۔
تاہم ماہرہ خان خواتین کی جانب سے کی جانے والی دعا کے دوران نہایت بے بس اورسہمی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جہاں وہ ایک دم سب کو چپ کرواکر کہتی ہیں کہ کیسی ہولناک دعا کی جارہی ہے، ہماری دعا ہم خود کریں گے۔ پھر ماہرہ خان خود ہی اسی نظم کی زمین پر دعا کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔