ایان علی کے دل کا ٹکڑا کون؟ ماڈل نے بتا دیا

Last Updated On 05 March,2020 10:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک عرصہ کی خاموشی کے بعد کرنسی سمگلنگ کیس میں پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی کا کہنا ہے کہ میری خاندان کا سب سے چھوٹا ممبر مسٹر گریمی ہے۔

انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماڈل ایان علی نے لکھا کہ خاندان کے سب سے چھوٹے ممبر مسٹر گریمی میرے دل کا ٹکڑا ہے، اس کے نئے انسٹاگرام اکائونٹ کو فالو کریں۔

یہاں پر بہت سارے لوگ حیران ہو رہے ہوں گے کہ تصویر میں ایان علی کے ساتھ کوئی بھی موجود نہیں تو گریمی کون ہے، یہاں بتاتے چلیں کہ گریمی ماڈل کتے کا نام ہے جو اس وقت تصویر میں ان کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ پر انہوں نے کہا تھا کہ خوبصورت لوگوں آپ کا کیا حال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ماڈل اور گلوکارہ ایان علی منظر عام پر آ گئیں

ٹویٹر پر ایان علی نے لکھا کہ امید کرتی ہوں کہ آپ کا دن اچھا گزر رہا ہے۔ فخر ہے کہ مداحوں کو بتا رہی ہوں کہ زلزلے پر میرے گانے پر محنت جاری ہے۔ یہ گانا آپ کو جلد سننے کو ملے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پانچ سال بعد زلزلے سے متعلق گانا منظر عام پر آ رہا ہیں، میرے گانے کو تقریباً 3 کروڑ لوگوں نے سنا اور دیکھا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی کی بات کی جائے تو سپر ماڈل ایان علی 14 مارچ 2015 کو بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے منی لانڈرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لی گئی تھیں۔ ان کےسامان سے 5لاکھ 6ہزار 800 ڈالرز کی خطیر رقم بر آمد ہوئی ۔ ڈالر گرل یہ رقم دبئی لے جانا چاہ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ ماڈل کافی عرصے سے غائب تھیں۔ کرنسی اسگلنگ کیس کے بعد سے انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی تھی۔