لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شاعری شروع کردی، سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے اپنے خیالات کو شعروں میں ڈھال کر پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا نے والی یمنیٰ زیدی اب شاعری بھی کرنے لگی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک غزل گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ جو غزل وہ پڑھ رہی ہیں وہ انہوں نے خود ہی لکھی ہے۔ یمنیٰ زیدی نے اپنی دلفریب مسکراہٹ کے ساتھ غزل سنائی تو ان کے مداحوں نے ان کی زبردست انداز میں پذیرائی کی۔
واضح رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی مختلف چینلز پر کئی کامیاب ٹی وی ڈراموں میں اپنی پرفارمنس دکھا چکی ہیں، ڈرامہ سیریل “پکار’ میں بھی انکی پرفارمنس کو ناظرین نے بہت سراہا تھا۔