سجل علی نے شادی کے بعد نام تبدیل کر لیا، انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین ہو گئی

Last Updated On 17 March,2020 03:50 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کیا جس کے بعد فوری بعد ان کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 5 ملین ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 روزقبل متحدہ عرب امارات میں اداکارہ سجل علی اداکاراحد رضا میرکے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کے بعد انہیں شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ احد اورسجل کی شادی کی تقریب ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پرہوئی جس کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شادی کے بعد اداکارہ نے جیسے ہی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرسجل علی کی جگہ ’سجل احد میر‘ تبدیل کیا توان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین ہوگئی۔

سجل علی کے علاوہ پاکستان اداکاراؤں میں اداکارہ ماہرہ خان، ایمن خان، ماورا حسین اورعائزہ خان 5 ملین فالوورزکے ساتھ انسٹاگرام پرآگے ہیں۔