اداکارہ عروہ حسین مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف

Last Updated On 02 April,2020 06:26 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ عروہ حسین مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کے دور اندیش فیصلوں اور قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہو گئیں۔

معروف اداکارہ عروہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

ٹویٹر پر ٹویٹ میں عروہ نے لکھا کہ اس وقت کوئی بھی فیصلہ کرنا آسان نہیں ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان جس طرح اس مشکل وقت سے نکلنے میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس مشکل گھڑی سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی اپنا رہے ہیں، مجھے یقین ہورہا ہے کہ ہماری قوم اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

اس سے قبل گلوکارہ مومنہ مستحسن نے وزیراعظم عمران خان سے کہا تھا کہ مہلک وباء کے باعث نوجوان بھی محفوظ نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راحت فتح علی خان کے ساتھ آفریں آفریں جیسے مقبول نغمے سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ آپ نے اپنے حالیہ قوم سے خطاب کے دوران جو کہا ہے اس پر غالباً نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

معروف گلوکارہ نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ مہلک کورونا وائرس سے نوجوان بھی محفوظ نہیں ہیں، اور دنیا بھر میں نوجوان بھی اسکا تیزی شکار ہورہے ہیں۔ اس موقع پر غلط اطلاعات کافی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔
 

Advertisement