پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی رہائشی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انتظامیہ نے کوتوالی محلہ ہدیٰ کو سیل کر دیا ہے۔
علاقے میں وائرس پھیلنے کے پیش نظر محلہ کو کورڈن آف کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی، ڈی سی پشاور اور وزیراعلیٰ کے مشیر ارباب شہزاد نے متعلقہ علاقے کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
انتظامیہ نے شہریوں کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں کوتوالی محلہ ہدیٰ کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔