لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل بریسٹ کینسر میں مبتلا ہو گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ جمیل نے لکھا کہ گزشتہ ہفتے ان میں بریسٹ کینسر(چھاتی کے سرطان) کی تشخیص ہوئی ہے اور چار روز میں وہ دو مرتبہ علاج کے لیے جاچکی ہیں۔
Last week I ws diagnosed w cancer. Nw 4 days in2 treatment. In th last few days hv felt all sorts of feelings frm apprehension,fear, unbeatably huge love 2 calm,acceptance,patience,overwhelming gratitude & a deep sense of responsibility 2 my children,parents,loved ones,myself,you
— Nadia Jamil (@NJLahori) April 3, 2020
نادیہ جمیل نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ اداسی، خوف ، محبت، سکون، قبولیت، صبر، شکر جیسے احساسات سے دوچار ہیں جبکہ اس دوران انہیں اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا۔
نادیہ جمیل نے بیماری سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا کہ کینسر کی اسٹیج ون ہے جبکہ ٹیومر کا گریڈ 3 ہے۔
Its stage 1 breast cancer/grade 3 tumour.Regular self checks are important ladies!Please act fast if you feel any abnormalities. Do NOT ever ignore your body,your health. I now await my surgery date & am feeling positive & loved. Please dont worry & take good care of yourselves
— Nadia Jamil (@NJLahori) April 3, 2020
انہوں نے خواتین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدگی سے خود کی جانچ پڑتال کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوراً اس کا سدباب کریں۔ اپنے جسم اور اپنی صحت کو کبھی بھی نظر انداز مت کریں۔
My dear twitter family Alhamdolillah my surgery date has come.Your prayers have worked. JazakAllah Khair, shukriya all of you.
— Nadia Jamil (@NJLahori) April 3, 2020
Tomorrow morning I will go into surgery, InshaAllah.
Please remember its important 2 catch #breastcancer early,so ladies,dont ignore looking out 4 lumps
اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کررہی ہوں اور اس حوالے سے بہت مثبت ہوں۔
نادیہ جمیل نے مداحوں کو فکر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا بہت خیال رکھیں۔
انہوں نے اپنی مسکراتی ہوئی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کینسر نے میری مسکراہٹ نہیں چھینی ہے
واضح رہے کہ نادیہ جمیل کا شمار نا صرف پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں ۔ بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے پر جس فنکار نے سب سے زیادہ آواز اٹھائی وہ نادیہ جمیل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستار ان کی بیماری کا سن کر پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کررہے ہیں