لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دوست اور موسیقار اور گلوکار سلمان احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شاید مجھے کورونا وائرس ہو چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے ’بری خبر‘ سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان میں فلو کی کم علامات ہیں اور وہ امریکا کی ریاست نیویارک میں خود ساختہ قرنطینہ میں ہیں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ کورونا کا باقاعدہ ٹیسٹ جلد کروائیں گے۔
Friends,The bad news first: according to my doc Ibelli , I’m probably #COVID19 positive.will test soon. The good news is that I have mild flu like symptoms. I’m self quarantining in NY, washing my hands regularly, inhaling steam,drinking warm fluids.Thank you 4 your prayers
— salman ahmad (@sufisal) April 3, 2020
اس سے قبل سلمان نے آگاہ کیا تھا کہ فلو جیسی علامات ظاہر ہونے کے بعد وہ سیلف کورنٹائین میں چلے گئے تھے۔
سلمان نے اپنے مداحوں کا ان کے لیے دعائیں کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔