نیروبی: (ویب ڈیسک) کینیا میں سابق میراتھن ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ولسن کپسنگ کو کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے نافذ کیے گئے کرفیو کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق میراتھن ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ولسن کپسنگ کو ایک بار میں خود کو تالا لگا کر شراب پینے کی وجہ سے 20 دیگر افراد کے ہمراہ کورون) وائرس کی وبا کی وجہ سے نافذ کرفیو کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2012ء کے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ کو کینیا کے مشہور سطح سمندر سے اونچائی پر واقعے اتن شہر میں گرفتار کیا گیا جہاں اکثر کھلاڑی تربیت کے لیے آتے ہیں۔
وہ شام 5 سے 7 بجے کے درمیان کرفیو کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ گرفتار کئے جانے والوں میں مقامی سیاستدان بھی شامل ہے۔
کاپسنگ کو، جوکہ خود ایک پولیس افسر بھی ہے، اس سال ٹریک اور فیلڈ سے ڈوپنگ کے نمونوں کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرنے پر معطل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے نیو یارک، لندن اور برلن میراتھن بھی جیت چکے ہیں۔
اس ہفتے کے اوائل میں بارہ کھلاڑیوں کو کینیا حکومت کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملک میں اجتماعی تربیت پر پابندی ہے اور گروپ ملکر ٹرینگ کر رہا تھا۔ تربیتی کیمپس اب بند کر دیئے گئے ہیں اور کھلاڑیوں کو اکیلے ہی تربیت کرنے کی اجازت ہے۔