چیرٹی انسانیت کو بچانے اور آخرت بنانے کیلئے کریں: واسع چودھری

Last Updated On 04 April,2020 09:21 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار و میزبان واسع چودھری نے کہا ہے کی چیرٹی انسانیت کو بچانے اور آخرت بنانے کیلئے کی جائے، اپنی مشہوری کیلئے اس کام کا کوئی فائدہ نہیں۔

واسع چودھری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت ہم ایک کرب سے گزر رہے ہیں، غریب تو پس گیا مگر امیر صاحب حیثیت لوگ بھی بزنس کے بڑے نقصان سے دوچار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں کی خدمت اور غریبوں کے لئے راشن کا انتظام کرنے کیلئے پیسوں کا اہتمام ضرور کریں مگر خدا کیلئے مشہوری کر کے انسانیت کو شرمندہ نہ کریں۔
 

Advertisement