لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکار ولی حامد نے کہا ہے کہ آفت بن کر آنے والی کورونا وائرس کی وبا کو روزانہ 5 بار وضو کر کے بھگا دیں، رمضان المبارک میں ان لوگوں کو یاد رکھیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار ولی حامد علی خان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کی فضلیت بہت زیادہ ہے، اس مہینے میں سب کیلئے آفت بن کر آنے والی کورونا وائرس کی وبا کو روزانہ 5بار وضو کرکے بھگا دیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادات کا اہتمام کریں، روزے رکھیں، سفید پوش لوگوں کا خیال رکھیں۔ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے گھروں میں رہیں اور عبادات کے ساتھ ان لوگوں کو ضرور یاد رکھیں جنہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ ولی حامد علی خان نے کہاکہ ماہ صیام رحمتوں کا مہینہ ہے اس میں سب اچھا ہوجائے گا۔