کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکار جنید خان نے پکوڑوں کو افطاری کا اہم جزو قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے سوشل میڈیا پر پکوڑوں کی پلیٹ تھامے بنائی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ انہیں افطاری میں سب سے زیادہ کیا چیز پسند ہے جس پر انہوں نے کہا کہ اور کچھ ہو نہ ہو پکوڑے ہونا بہت ضروری ہیں کیونکہ ان کے بغیر افطاری نامکمل ہوتی ہے۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اس ماہِ رحمت میں اپنی مغفرت کے لئے دعائیں مانگیں اور مستحق افراد کی مدد کریں۔