لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ سال 2020 نے سِکھا دیا کہ منصوبے ہمارے ہوتے ہیں لیکن آخر میں فیصلہ اللہ تعالیٰ کا ہی ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں مستحقین کی مدد کرنے کیلئے سرگرم ہوں اور تمام لوگوں کی سپورٹ سے راشن بیگز مستحقین میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ اللہ ہمیں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے لئے اچھی صحت اور ہمت عطا کرے۔ اب یہ بات اچھی طرح سمجھ میں آگئی ہے ہم جو مرضی سوچیں، حتمی فیصلہ اللہ تعالیٰ کا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاون کے دوران مایا علی کے علاوہ کئی دیگر اداکار بھی مستحق افراد کی مدد کرتے نظر آئے، رمضان المبارک میں ان کے جذبے میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔