انٹربینک میں‌ ڈالر 64 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ‌ میں‌ 286 پوائنٹس اضافہ

Last Updated On 14 May,2020 02:26 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 64 پیسے سستا ہو گیا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 286 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں‌ آیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ اس سے قبل رواں ہفتے ڈالر کے ریٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ آج انٹربینک میں ڈالر 64 پیسے کمی کے ساتھ 160 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 286 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 33 ہزار 979 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز ڈالر کا ریٹ 55 پیسے بڑھا تھا جبکہ اس سے ایک روز پہلے 38 پیسے کا اضافہ ہوا تھا اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز یعنی پیر کو ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا تھا، اس طرح رواں ہفتے ڈالر ریٹ میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔