لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار شان شاہد نے اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سچ کے راستے پر ڈٹے رہنے کی تلقین کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں اداکار شان شاہد نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سچ کے راستے پر اکیلے چل رہے ہیں جہاں کرپٹ لوگوں کا زوال ہوگا اور کمزور لوگ ابھریں گے۔
DearPM.. @ImranKhanPTI you are walking alone on the path of truth where the corrupt will fall & the weak will rise , stand firm , no storm can sink a ship that’s destined to reach the shores ,we are with you ,may ALLAH give you strength #pkzindabad #plusOne #minusall pic.twitter.com/HpoSRnSlkX
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) July 1, 2020
اداکار شان شاہد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم آپ حق کے راستے پر ثابت قدم رہیں۔ کوئی طوفان اس کشتی کو ڈبو نہیں سکتا جس کے مقدر میں کنارے لگنا ہو۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ اس جدوجہد میں ہم آپ کیساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو طاقت عطا کرے۔