صنم سعید عید قرباں پر کورونا وائرس کی آگاہی مہم میں مصروف رہیں

Last Updated On 04 August,2020 11:48 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ صنم سعید نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سے دور عیدالضحیٰ منانے کو عجیب احساس قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صنم سعید نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔ اداکارہ نے دوستوں اور رشتے داروں سے دور عید منانے کو عجیب سے احساس کا نام دیا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ پر امید ہیں کہ تمام لوگوں نے یہ عید آگاہی، عاجزی، امن اور مہربانی کیساتھ منائی ہوگی۔ عیدالضحیٰ پر کورونا وائرس کی آگاہی مہم میں مصروف صنم سعید نے خوشیوں اور امن کی دعا بھی کی۔