کراچی بارش کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال، عروہ حسین حکومت پر برہم

Published On 28 August,2020 05:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ادکارہ عروہ حسین نے کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر ہی برہمی کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ یہ بات درست ہے کہ حکومت کی کراچی جیسے بڑے شہر کی پرواہ نہیں لیکن کیا ہمیں ہے؟

انہوں نے لکھا کہ ہم حکومت کا انتظار کئے بغیر خود ہی اپنی کالونی کی صفائی کرسکتے ہیں، حکومت کے پاس جادوئی چھڑی نہیں ہے کہ وہ ہمارا گرایا ہوا کچرا صاف کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تباہ کن بارشیں، شوبز انڈسٹری کے اداکار پریشان

عروہ حسین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہی ہیں جنہوں نے حکومت کا ہر معاملے میں ساتھ دینا ہوتا ہے، ہم میں سے کتنے لوگ ایسا کرنے کیلئے تیار ہیں؟

انہوں نے لکھا کہ سب کچھ گورنمنٹ کا کام نہیں ہوتا، خود بھی کچھ سوچیں صرف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا۔
 

Advertisement