لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار و میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ میں سب کا احترام کرتا ہوں لیکن جو بات میں نے کہی ہی نہ ہو اس پر مجھے گالیاں دی جائیں تو افسوس ہوتا ہے، اب جیسے میں نے ترکی کے فنکاروں کو کچرا نہیں کہا اس کے باوجود گالیاں پڑ رہی ہیں۔
یاسرحسین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں سوشل میڈیا کو طاقت نہیں مانتا، آج سوشل ویب سائٹس بند ہو جائیں تو لاکھوں فالوورز رکھنے والوں کی طاقت کہاں جائے گی۔
اداکار یاسر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ اقرا کی شہرت سے جلن محسوس نہیں کرتے لیکن یہ ضرور مانتے ہیں کہ مرد حضرات بیویوں کی شہرت سے بعض اوقات ان سکیور ہو جاتے ہیں۔