اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹک ٹاک سٹار ماروی چودھری پر ساتھی نوجوان کو قتل کرنے کا الزام لگ گیا، مقتول علی کے والد کی مدعیت میں ٹک ٹاک سٹارز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سے حاصل نمونے فرانزک کے لئے لاہور بھجوا دیئے، رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، مقدمہ درج کرلیا گیا تاحال قتل کے شواہد نہیں ملے۔
مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کوماروی چودھری نے قتل اور میرے سامنے اس کا اعتراف کیا، ماروی چودھری اور میرا بیٹا علی مل کر کام کرتے تھے، کچھ دنوں سے علی نے ماروی کے ساتھ کام کرنا بند کردیا۔
ایف آر کے متن کے مطابق مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ علی کو ماروی چوہدری بار بار کال کرتی رہی لیکن علی نہیں گیا، ماروی چوہدری نے دوستوں کیساتھ مل کر میرے بیٹے کو قتل کیا، مقتول نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا