لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ سارہ خان اب ٹک ٹاک ویڈیوز بنایاکریں گی،انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں اداکارہ اپنا میک اپ کرواتی دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے پوسٹ میں ٹک ٹاک جوائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی آئی ڈی شیئر کر دی۔ اداکارہ کے مداحوں نے اس فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہارکیا۔ اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے اپنے وقار کا خیال رکھیں۔
سارہ خان نے 2012 میں شوبز کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل بڑی آپا سے شروع کیا، معروف ڈرامے مرآۃ العروس میں ان کا کام شائقین کو بہت پسند آیا جس کے سبب ان کو اداکاری کی بڑی آفرز آنے لگیں۔ شہرت کی بلندیوں پر چڑھتے چڑھتے اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور انڈسٹری میں اپنی علیحدہ پہچان بنانے میں بالآخر کامیاب ہو گئیں۔ اداکارہ کے والد پاکستانی اور والدہ لبنانی نژاد ہیں۔ رواں برس شادی کا لڈو کھانے والی سارہ خان شوہر گلوکار فلک شبیر کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہیں۔