کام کیلئے ترلے منتوں سے بہترہے گھر بیٹھوں: لیلیٰ

Published On 23 November,2020 10:37 am

لاہور: (روزنامہ دنیا)فلم سٹارلیلیٰ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری مشکلات کا شکارہے مگر تر لے منتوں سے کام لینے سے بہتر ہے گھر بیٹھی رہوں ،فلم انڈسٹری کی تباہی کا کوئی ایک نہیں ہم سب ذمہ دار ہیں ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں شوبز میں کسی مجبوری نہیں شو ق کی وجہ سے کام کرتی ہوں اس لئے میں کسی کے ترلے منتیں کر کے شوبز میں کام لینے والوں میں سے نہیں ہوں بلکہ ہمیشہ اپنی مر ضی اور میرٹ کے مطابق کام کیا ہے اور آئندہ بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ فلم انڈسڑی کی تباہی کے ذمہ دار وہ تمام لوگ ہیں جو اس انڈسڑی میں کام کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ لیلی پاکستانی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی نمایاں اداکاراوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے بہت سی اردو اور پنجابی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جن میں لو ان ہالینڈ، ڈریم گرل، تڑپ، احساس اور کڑیاں شہر دیاں شامل ہیں۔

لیلی نے نگار ایوارڈ ، نیشنل ایوارڈ، گلیمر بیوٹی ایوارڈ سمیت کئی اعزازات اپنے نام کئے ہیں۔اپنی شاندار اداکاری کے سبب وہ آج بھی مداحوں کی دل پسند اداکاراوں میں شمار ہوتی ہیں۔