اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے نعیم بخاری کو تین سال کے لیے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کا چیئرمین تعینات کرتے ہوئے اس فیصلے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نعیم بخاری پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن بورڈ کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس کے علاوہ نعیم بخاری کو تین سال کی مدت کیلئے پی ٹی وی کا چیئرمین بھی مقرر کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وہ اس عہدے پر تین سال کی مدت کیلئے تعینات رہیں گے، تاہم اس دورانیے سے قبل نعیم بخاری کی جانب سے استعفے کو ان کی صوابدید سے جوڑا گیا ہے۔