لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے وبائی مرض کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دفاتر میں حاضری 50 فیصد کر دی ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کا حکم اکیس جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 50 فیصد عملہ گھروں اور جبکہ بقایا دفاتر میں کام کرے گا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے یہ نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے حکم پر جاری کیا ہے۔