موت کی خبریں،عطااللہ کو ایک بار پھر تردید کرنا پڑ گئی

Published On 27 November,2020 11:37 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی موت کی خبروں کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے بارے میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ اب ہم میں نہیں رہے جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک بار پھر ان کی موت کے بارے میں جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں ،میں رب کے فضل وکرم اور مداحوں کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں سے باز رہنے کی اپیل بھی کی۔

ایسا پہلے نہیں ہوا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی وفات کی خبریں پھیلائی گئی ہوں، اس سے قبل بھی ان کے اہل خانہ وفات کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں۔ لیجنڈ گلوکار گذشتہ 2 برس سے علیل ہونے کے سبب مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج رہے ہیں جس سے موقع اٹھا کر چند ناعاقبت اندیشوں نے ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلا دی۔

واضح رہے کہ عطاءاللہ کو 1991 میں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ صدر پاکستان عارف علوی نے انہیں ستارہ امتیاز بھی عطا کیا تھا۔