نمرہ خان کو زمین پر ہی جنت کے کچھ ٹکڑے مل گئے

Published On 04 December,2020 10:12 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کا کہناہے کہ اُنہیں زمین پر جنت کے ٹکڑے مل گئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر2ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، ان سیلفی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی ٹھنڈے علاقے میں موجود ہیں اور اُن کے چاروں طرف صرف برف ہی برف نظر آ رہی ہے۔

نمرہ خان نے جگہ کا نام تو نہیں بتایا ہے مگر اُن کی دونوں ویڈیوز کے کیپشن دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ برف باری کے حسین نظاروں سے کافی محظوظ ہو رہی ہیں اور ان نظاروں کو جنت کا ٹکڑا کا قرار دے رہی ہیں۔ ایک کیپشن میں ان کاکہناتھاکہ زمین پر کوئی جنت نہیں مگر یہ نظارے جنت کے کچھ ٹکڑے ہیں۔