لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے ساتھی اداکارہ علیزے شاہ سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ علیزے شاہ اور عمران عباس جلد شادی کرنے والے ہیں تاہم اب عمران عباس نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
عمران عباس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے چند اسکرین شاٹس شیئر کیے جو کہ ان کی شادی کے حوالے سے چند یوٹیوب ویڈیوز کے تھے۔
عمران عباس نے ان اسکرین شاٹس کے ساتھ لکھا کہ اس ہفتے یوٹیوب پر چلنے والی بے بنیاد افواہیں۔