نیو یارک: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ ریحانہ نے ریاست جارجیا میں فائرنگ کے واقعات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔
ریحانہ نے واقعے سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعہ سفاکانہ اور افسوسناک تھا۔ ایسے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں۔ میں ایشیائی کمیونٹی کے لئے دکھی ہوں۔ نفرت کو رکنا چاہیے۔ گلوکارہ نے فائرنگ کے واقعات میں مرنے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔ ریحانہ کی ٹویٹ کو ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے پسند کیا جبکہ 34 ہزار سے زائد صارفین نے اسے ری ٹویٹ بھی کیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے امریکی ریاست جارجیا میں تین مختلف ایشین مساج پارلرز پر فائرنگ سے 6 ایشیائی خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔