نیویارک :(روزنامہ دنیا) امریکی اداکارہ، گلوکارہ و نغمہ نگار 28 سالہ ڈیمی لواٹو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 15 برس کی عمر میں اپنے قریبی شخص نے ‘ریپ’ کا نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیمی لواٹو اگرچہ ماضی میں بچپن اور کم عمری میں استحصال کا شکار رہنے کا اعتراف کر چکی ہیں، تاہم پہلی بار انہوں نے بتایا ہے کہ 15 برس کی عمر میں ان کا ‘ریپ’ کیا گیا۔ گلوکارہ کا کہنا تھاکہ ان کے قریبی شخص نے ایک دن نشہ کرنے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں 15برس کی عمر میں ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس گھناونے جرم پر خاموش رہنے پر اس لئے مجبور ہوئیں کیونکہ انہوں نے دیکھا کہ بہت سی معروف خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانےکے باوجود ان کی باتوں کو کسی نے سیرئیس نہیں لیا، گلوکارہ نے اس انکشاف کے باوجود اس کانام نہیں بتایا۔
واضح رہے کہ ڈیمی لواٹو6 میوزک البم ریلیز کرنے کے علاوہ 9 فلموں اور 2 درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔